حضرت شاہ عبدالواہاب ؒ زہد الانبیاء سر کار
آپ کی ذات اقدس ایک ایسے روپ میں سامنے آئی کہ جس نے انسانیت کو بندگی کا کمال سکھلایا اورظاہر اً تنگ دستی ، غربت فقر و فاقہ کے باوجود ایسے عظیم خزینوں کا راہ دکھلایا جو انسانیت کے لئے صدیوں سے رزق و نعمات کا خزانہ ثابت ہو رہے ہیں ۔ اور یہ سب کچھ ذات احد کی عبادت اور اسی کے ہو رہنے کا عظیم مطب ہے ۔حضر ت شاہ عبد الوہاب ؒ کو جاننے والا ہر کلمہ گو بر صغیر پاک و ہند میں ایک ایسے انسان کے روپ میں دیکھتا ہے کہ جس نے عظمتوں کا ایسا تاج سجایا کہ جس کی چمک دمک آج بھی وا و عیاں ہے ۔آپ ہی وہ ہستی ہیں جس نے ایک ہجرت کو اس دینی آتش و محبت کی مسلمہ تحریک بتایا ۔ اوچ شریف میں آپ پیدا ہوئے وہاں پہ حضرت جلال الدین سرخ پوش سر تا ج اولیا ء عجوبہ حکمت اور مخدوم جہانیاں جہانگیر کی کچہریوں نے ولائیت و طریقت کو چار چاند لگائے ۔مگر آگے چل کر سلطان سید ی احمد کبیر کو خدا وند کریم نے کئی قطب عطاء فرمائے ۔ اور ان کی اولاد خوب پھلی پھولی ۔سلطان سید ی احمد کبیر کے عظیم فرزند مخدوم جہانیاں کے بیٹے ناصر الدین دو درجن قطب پروان چڑھائے ۔ادھر حضرت جلال الدین کے بڑے فرزند حضرت محمد غوث جس نے بن بانس چنا تھا
No comments:
Post a Comment